محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
محمد رضوان کا ریکارڈ توڑنے کا موقع
کنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟
سرفراز احمد کا ریکارڈ
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ سے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنا کر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں، تاہم وہ محض ایک نصف سینچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔