روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
کراچی میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 277.89 روپے سے بڑھ کر 277.95 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم ہو گیا: دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا سراغ مل گیا
کرنسی مارکیٹ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 07 پیسے کی کمی سے 277 روپے 82 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ تاہم سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 05 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں صورتحال
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔