امریکی بحریہ کے افسران کو رشوت دینے والے ملزم کو 15 سال قید کی سزا

ملائیشیا کی ایک کاروباری شخصیت کو امریکی بحریہ میں کرپشن کے سب سے بڑے سکینڈل اور اس معاملے پر ہونے والی عدالتی کارروائی سے غیر حاضری پر 15 برس قید کی سزا سُنائی گئی ہے۔

لینرڈ گلین فرانسس (جنھیں ’فیٹ لینرڈ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے سنہ 2015 میں امریکی بحریہ کے سینیئر اہلکاروں کو لاکھوں ڈالر کیش، طوائفوں، پُرتعیش سفر اور اعلیٰ معیار کی شراب اور سگاروں کی شکل میں رشوت دینے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

فرانسس کے مطابق یہ رشوت دینے کے بدلے انھوں نے امریکی بحریہ سے خفیہ معلومات حاصل کیں اور اُن کی بنیاد پر اپنی کمپنی کے لیے امریکی بحریہ سے ساڑھے تین کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کروائیں۔

فرانسس کو سنہ 2022 میں سزا سُنائی جانی تھی لیکن وہ اُسی سال ستمبر میں فرار ہو گئے تھے تاہم کچھ ہی دن میں انھیں دوبارہ پکڑ لیا گیا تھا۔

عدالت نے 60 سالہ فرانسس پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور انھیں یہ حکم بھی دیا کہ وہ امریکی بحریہ کو معاوضے کے طور پر دو کروڑ ڈالر بھی ادا کریں۔

اُن کی سنگاپور میں واقع کمپنی ’گلین ڈیفنس میرین ایشیا‘ پر بھی تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ پانچ سال کے لیے اس کمپنی کو زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق اس سکینڈل کی وجہ سے لوگوں کے بحریہ کے افسران پر اعتماد کو ٹھیس پہنچی اور اس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔

فرانس کو سنہ 2013 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سنہ 2015 میں انھوں نے رشوت اور فراڈ کے الزامات کا اعتراف جرماً کیا تھا۔

ستمبر میں فرار کے کچھ ہی دن بعد انھیں وینزویلا سے اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ وہاں سے روس داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

فرانسس کے کیس کو ’فیٹ لینرڈ سکینڈل‘ کا نام ان کے جسمانی خدوخال کی بنیاد پر دیا گیا۔

گذشتہ برس فرانسس کی کیلیفورنیا واپسی وینزویلا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے ممکن ہوئی۔ قیدیوں کے اس تبادلے میں وینزویلا کے صدر نکلولس میڈرو کے ایک قریبی ساتھی کی رہائی کے بدلے 10 افراد کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

امریکہ کی اٹارنی تارا میکگرتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’لینرڈ فرانسس نے امریکی بحری افواج کی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے ڈالروں سے اپنی جیبیں بھریں۔‘

’ان کی دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کے اثرات بہت طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے لیکن آج انصاف کا دن ہے۔‘

امریکہ کے اٹارنی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانسس نے کئی سالوں تک امریکی بحریہ کے اندر رشوت اور بدعنوانی کو ’پروان چڑھایا‘، تاہم حراست کے دوران انہوں نے تفتیش کاروں کو اسٹیبلشمنٹ میں بدعنوانی کے خلاف معلومات فراہم کرنے میں مدد کی۔

فرانسس نے تفتیش کاروں کو چھوٹے افسروں سے لے کر ایڈمرل کے عہدے تک امریکی بحریہ کے سینکڑوں اہلکاروں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔

امریکہ کے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے آفس آف انسپیکٹر جنرل کے ڈائریکٹر کیلی مایو کا کہنا ہے کہ ’فرانسس کی سزا اس دھوکہ دہی کی طویل سکیم کا خاتمہ کرتی ہے، جسے انہوں نے بحریہ کے مختلف عہدیداروں کی مدد سے انجام دیا۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...