آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا عزم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: علی امین گنڈاپور
وی آن گروپ سے ملاقات
وزیراعظم سے وی آن (VEON) گروپ کے چیئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لئے کوشاں ہے اور دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر نیمار جونیئر کے نام کردی۔
5 جی انٹرنیٹ سروسز
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سروسز کے لئے 5 جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، 5 جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حج کی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر کی سیر اور دوسری تفریحی جگہوں کے چکر لگتے رہے، ساتھ ساتھ کراچی شہر کی چہرہ شناسی بھی ہوتی رہی۔
کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت
وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وی آن کی سبسیڈئری ”جاز“ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک نمایاں کمی
معاشی استحکام کی تعریف
وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور گفتگو میں کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے۔
حاضرین کی فہرست
ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔








