جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 4 جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
شہیدوں کی تدفین
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 06 نومبر 2024ء کودلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال، ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال، ساکن ، ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال، ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال، ساکن ، ضلع کرک) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا: پیمرا
نمازِ جنازہ کی تقریب
شہدا کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں عسکری و سول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔