لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل
لاہور میں سموگ کی صورتحال
لاہور(آئی این پی) لاہور میں سموگ کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی کے میچز بھی متاثر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے لاہور کے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کردئیے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز
میچز کی منتقلی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ پنجاب میں قائداعظم ٹرافی گروپ سی کے لاہور، ملتان اور شیخوپورہ میں ہونے والے شیڈول میچز ہری پور، صوابی اور آزاد کشمیر کے علاقے میرپور منتقل کردئیے گئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میچز منتقلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا ہے۔ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر میچز دوبارہ پنجاب میں کرانے پر غور ہوگا۔
پنجاب حکومت کے اقدامات
پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے آٹ ڈور کھیلوں کو روکنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ پی سی بی نے ٹیموں کو ری شیڈول پروگرام سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور، ملتان اور شیخوپورہ میں شیڈول میچز کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے۔








