لنڈ گینگ کے سربراہ کو شاہد لنڈ کو کیسے قتل کروایا گیا؟ نجی ٹی وی کے سنسنی خیز انکشافات
شاہد لنڈ کی ہلاکت کی تفصیلات
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ کچے کے بدنام زمانہ گینگ کے سربراہ شاہد لنڈ پولیس مقابلے میں نہیں بلکہ قریبی ساتھی کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نئی جیلوں، تھانوں، سمارٹ سیف سٹی اور دیگر منصوبوں کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟ جانیے
پولیس اور گینگ کے درمیان سازش
ایکسپریس نیوز کے مطابق علی پور میں تعینات پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے شاہد لنڈ کو مبینہ پلاننگ کے ذریعے ایک اور خطرناک ڈاکو عمر لنڈ کے ہاتھوں قتل کروایا۔ جس کے بدلے میں پولیس نے عمر لنڈ کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، 2 ماہ قبل دائیں آنکھ میں انفیکشن ہوا تھا، حکومت آفیشل بیان دے اور صحت کی صورتحال واضح کرے، بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان
واقعہ کا تسلسل
لنڈ گینگ کے سربراہ شاہد لنڈ کو قتل کرنے والا عمر لنڈ اور اس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ عمر لنڈ پر روجھان اور رحیم یار خان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ شاہد لنڈ کو قتل کرنے کے بعد عمر لنڈ کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قبضہ مافیا سے عوام کی جان چھڑوا کر دم لیں گے، عظمیٰ بخاری
مقصد اور کارروائی
عمر نے شاہد کو قتل کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی جس میں سندھ سے 8 سے 10 ڈاکو شریک تھے۔ اس دوران عمر نے فائرنگ کردی جس سے شاہد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ عمر نے کہا کہ شاہد لنڈ کو قتل کرنے کے بعد وہ سندھ اور گینگ کے دیگر افراد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا، مگر فائرنگ کے دوران رائفل میں گولی پھنس گئی۔ اُس کے بعد دیگر ڈاکوؤں پر راکٹ لانچر فائر کیا، مگر دوسرا راکٹ فائر کرتے وقت لانچر کی پن پھنس گئی۔
بعد کی صورتحال
واقعے کے بعد عمر لنڈ چھوٹے دریا عبور کر کے راجن پور پہنچا اور سرنڈر کردیا۔








