خواجہ سرا برادری کی شناخت کو با اختیار بنانے کے لیے کراچی کے فریئر ہال میں دوسرے ٹرانسجینڈر فیسٹیول کا انعقاد
کراچی میں دوسرا ٹرانسجینڈر فیسٹیول
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے فریئر ہال میں آج دوسرا "ٹرانسجینڈر فیسٹیول" منایا گیا، جس کا موضوع خواجہ سرا افراد کی شناخت، وجود اور بااختیارہونے کے حوالے سے تھا۔ اس تقریب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور اپنی شناخت، عزم، اور ترقی کی کہانیاں پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا
عیسیٰ نگری کی خواجہ سرا کمیٹی کی شرکت
اس سال کے فیسٹیول کا اہم پہلو عیسیٰ نگری کی خواجہ سرا واٹر، سینیٹیشن، اینڈ ہائی جین (WASH) کمیٹی کی شرکت تھی۔ یہ کمیٹی کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کے تحت قائم کی گئی ہے، اور یہ خواجہ سرا افراد کے پسماندہ علاقوں میں پانی، صفائی، اور صحت کے مسائل کے حل میں اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کمیٹی کے اراکین کے تجربات
کمیٹی کے اراکین نے حاضرین کے ساتھ اپنی کہانیاں شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی میں نہ صرف شریک ہیں بلکہ رہنما بھی ہیں۔ ایک ممبر نے کہا، "ہم اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنے والے ہیں اور مسائل کے حل میں سب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہماری محنت میں بہتر صفائی کے فروغ اور صاف پانی تک رسائی جیسے چیلنجز سے نمٹنا شامل ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش کے بعد شوہرکا اپنی بیوی کا چچا ہونے کا انکشاف، شادی ختم ، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا
KWSSIP کی خاتون ماہر کا بیان
KWSSIP کی کچی آبادی پروجیکٹ کی صنفی ماہر ثنا علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کمیٹی کی شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "KWSSIP کا مقصد نہ صرف پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا ہے بلکہ پائیدار کمیونٹی موبلائزیشن کو فروغ دینا بھی ہے، جس میں خواجہ سرا کمیونٹی کو شامل کرکے انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔"
خواجہ سرا افراد کی شمولیت کا پیغام
ثنا علی نے مزید کہا کہ خواجہ سرا افراد کی شمولیت اس پیغام کو مضبوط بناتی ہے کہ معاشرے کی ہر آواز کو مسائل کے حل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں اس کمیٹی اور دیگر خواجہ سرا رہنماؤں پر فخر ہے جو تبدیلی کے لئے سرگرم ہیں۔ ٹرانسجینڈر فیسٹیول نے خواجہ سرا افراد کے اہم کردار اور ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات کے عزم کو ایک مثبت انداز میں اجاگر کیا اور ایک روشن و مساوی مستقبل کے عزم کی یاد دہانی کرائی۔