آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہراکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: محسن نقوی
پی سی بی چیئرمین کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ’’اِن ایکشن ‘‘، دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18 گرفتار
قوم کا سر فخر سے بلند
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیت کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
شاندار پرفارمنس کا نتیجہ
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
کامیاب بالنگ اور بیٹنگ
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بالر نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے عمدہ بولنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی۔
محنت اور عزم کی کامیابی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔








