پاکستان نے کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کا بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
اولمپکس بڈ کی مخالفت
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کی جائے گی۔ بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔
آئی او سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے کھیلوں میں بھارتی رویے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت نے متعدد مرتبہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھی حکومت پاکستان نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔