کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
سوگ کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے رکن ویلیج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
سوگ کی مدت
ڈان نیوز کے مطابق سانحہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر صوبے میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز کی جہاز میں بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ سوگ پر صوبے میں سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دھماکے کے نقصانات
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔








