سموگ قدرت کا انتقام ہے، فواد چودھری
سموگ: قدرت کا انتقام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سموگ قدرت کا انتقام ہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر درخت کاٹیں گے تو ایسے ہی ہوگا۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کے تمام شہر رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ماحولیات کے پراجیکٹ پر کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
پاکستان کی سیاسی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں پختگی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہمیت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ پاکستان کے مسئلے کا حل ٹرمپ نہیں، بلکہ پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے۔ کبھی سپریم کورٹ اور کبھی امریکا سے امیدیں لگانا درست نہیں۔
تحریک انصاف میں مسائل
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا۔ حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مینج نہیں ہو رہے۔ سیاسی استحکام کے لیے حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنی چاہئے۔