عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر 2670 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں تبدیلیاں
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت اب 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہو گیا ہے۔