(ن) لیگ چھوڑنے کی خبروں پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
خواجہ سعد رفیق کا مؤقف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کیخلاف بولنے والے مخالفین پر محمد عامر پھٹ پڑے
خبر کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔
تردید
خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔