190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عدالت نے 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا
اسلام آباد میں عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کے بیان کا سوالنامہ سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی کو 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ عدالت نے فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین، مختلف آپریشنز میں کروڑوں کی منشیات برآمد
عدالت کی جانب سے پوچھے جانے والے اہم سوالات
"جنگ" کے مطابق سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے عدالت میں اپنے خلاف استغاثہ کے ثبوت کو سنا اور سمجھا ہے؟ کیا آپ نے بطور وزیر اعظم القادر ٹرسٹ کے نام پر شریک ملزم سے 458 کنال زمین غیر قانونی مالی فائدے کے طور پر حاصل کی؟ اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا، 4 طیارے لیز پر لیں گے: عظمی بخاری
غلط بیانی کے الزامات
سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر اور آپکی ملی بھگت سے 2 دسمبر 2019 کو ایک نوٹ پیش کیا گیا جس میں غلط بیانی کی گئی کہ برطانیہ میں فریز کیے گئے فنڈز ریاست پاکستان کو سرنڈر کیے جائیں گے۔ کیا آپ نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی کہ سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست پاکستان کے فائدے کے لیے چلایا جا رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد
بے ایمانی اور رولز آف بزنس کی خلاف ورزی
سوال کیا گیا کہ آپ نے بطور وزیر اعظم بے ایمانی سے رولز آف بزنس 1973 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ نوٹ کو بغیر کسی پیشگی سرکولیشن کے اضافی ایجنڈے کے طور پر پیش کرنے کا کہا۔ سوال یہ بھی تھا کہ اس حقیقت کے برعکس کہ مرزا شہزاد اکبر آپکی ملی بھگت سے پہلے ہی خفیہ دستاویز کو دستخط کرکے 6 نومبر 2019 کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو جمع کروا چکے تھے، کیا یہ درست ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
کابینہ اجلاس میں نوٹ کی منظوری
سوال کیا گیا کہ 3 دسمبر 2019 کے کابینہ اجلاس میں مذکورہ نوٹ کو ان کیمرہ بریفنگ میں پیش کیا گیا۔ یہاں نوٹ کے پیراگراف 10 کی منظوری اور بغیر بحث کے دستاویز کو سیل کرنے پر اصرار کیا گیا۔ کیا آپ کے دباؤ پر اس اضافی ایجنڈے کو بغیر غوروفکر منظور کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: سیہون میں پسند کی شادی پر تنازع، ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغواء کر لیا
القادر یونیورسٹی پروجیکٹ اور زمین کی حصولی
سوال کیا گیا کہ شریک ملزمان کو غیر قانونی فائدے کے بدلے میں آپ نے القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے 485 کنال زمین حاصل کی۔ کیا یہ صحیح ہے؟
مالی فائدے کے بدلے زمین کے حصول پر سوالات
سوال کیا گیا کہ غیر قانونی احسانات کے بدلے میں فرحت شہزادی نے بشریٰ عمران خان کی فرنٹ پرسن کے طور پر شریک ملزمان سے موضع موہڑہ نور، اسلام آباد میں 240 کنال اراضی مالی فائدے کے طور پر حاصل کی۔ اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟








