بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
مقدمات کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، سرکاری وکیل فرخ لودھی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ٹیکسی میں کاپٹک میوزیم یعنی قبطی عجائب گھر کی طرف چل نکلے
مقدمات کی تعداد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 54 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں۔
صوبوں کی تفصیل
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 19، شیخوپورہ میں 7، فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی پر گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔