مرغی کو گوشت مزید سستا، قیمت 500 روپے کلو سے بھی نیچے آ گئی
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، قیمت 500 روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگست 1947ء سے 1954ء تک آئین ساز اسمبلی میں کیا ہوا، کتنا کام کیا، کتنی سازشیں ہوئیں، 7 سال تک اسمبلی کے ارکان کیا کرتے رہے؟
سرکاری نرخنامے کی تفصیلات
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی، کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری
زندہ مرغی کی قیمت میں تبدیلی
زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔