بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی کے بیٹے نے اپنی جنس تبدیل کروا لی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

آریان کا ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا ہے۔ اُس نے حال ہی میں اپنی نئی زندگی کی تصویریں انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیں مگر بعد میں اُنہیں ڈیلیٹ کردیا۔ اُس نے ایک ریل بھی اپ لوڈ کی تھی لیکن یہ بھی بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عطا الرحمان کا آئینی ترمیم معاملے پر جے یو آئی ممبران کو لاپتہ کرنے کا الزام

تبدیلی جنس کا سفر

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سابق کوچ کے 23 سالہ بیٹے آریان نے اپنے پیغام میں تبدیلی جنس کے سفر کو بیان کیا کہ کس طرح وہ اپنے ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کے ذریعے لڑکی بن گیا اور اس نے اپنا نام ’انایا‘ رکھا ہے۔ تبدیلی کا یہ سفر دس ماہ پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد

زندگی میں مشکلات

آریان (انایا) اب انگلینڈ میں صنعتوں کے مرکز مانچسٹر میں رہتا ہے۔ اس نے انسٹا گرام پر مہیندر سنگھ دھونی اور وِراٹ کوہلی کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ انایا نے بتایا ہے کہ اُسے غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میدان میں پریکٹس کے دوران بھی اُس کا تمسخر اڑایا جاتا تھا۔ لوگ اُس کے بارے میں ججمنٹ دیتے نہیں تھکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز

نئے خود کو تلاش کرنا

انایا کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے ہٹ کر بھی اُس کا سفر انتہائی دشوار رہا ہے۔ اُسے اپنے وجود کو نئے سِرے سے تلاش کرنا پڑا۔ اس عمل میں اُسے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا رہا۔ لوگ مذاق اڑاتے تھے، طنز کرتے تھے۔ اس کے نتیجے میں اُسے اپنی زندگی کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ انایا نے لوکل کلب کرکٹ میں اسلام جِم خانہ کی نمائندگی کی ہے۔ علاوہ ازیں اِس لیفٹ آرم بیٹر نے لیسٹر شائر کے ہِنکلے کرکٹ کلب کی بھی نمائندگی کی ہے۔

آئی سی سی کا اصول

نومبر 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا کہ ویمین کرکٹ میں ٹرانس جینڈر کرکٹرز کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلرڈِس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کھیلوں کے حوالے سے خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا اور اُن کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔ انایا نے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں آئی سی سی کے نئے رول پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...