کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

تشدد کا واقعہ ویمن پولیس سٹیشن میں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیریز میں آسٹریلیا کی عدم دلچسپی اور رضوان کے باؤلرز کو تاریخ بدلنے کا ایک اور موقع

متاثرہ خاتون کا ویڈیو پیغام

ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کرن ناز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس سٹیشن عقوبت خانہ بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اور بیٹی کو تھانے بلاکر کئی گھنٹے لاک اپ میں بند کر کے تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

تشدد کا واقعہ اور الزامات

متاثرہ کا دعویٰ ہے کہ اوباش نوجوان گھر میں داخل ہوئے، ہمیں یرغمال بنا کر تشدد کرتے رہے جس سے ہماری گردن اور ہاتھ لہو لہان ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اوباش نوجوان نے لیاقت آباد ویمن پولیس کی مدد سے ہمیں تھانے بلوایا، تھانے میں ہماری بات سننے کے بجائے ہمیں لاک اپ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا جبکہ تشدد کے دوران مجھے اور بیٹی کو برہنہ کیا گیا۔

حکام سے اپیل

خاتون کا دعویٰ ہے کہ ہمارے ساتھ جنگی قیدیوں کا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان و ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...