گورنر ہاؤس میں امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب، گورنر پنجاب نے بھارت کو کرکٹ کے حوالے سے “خصوصی پیغام” بھی دیدیا
گورنر پنجاب کی سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب
لاہور (نمایندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں: ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوئے
کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آنا چاہیے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے ہی امن آتا ہے۔ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی میں نہیں آئے گا تو دنیا میں اچھا امیج نہیں جائے گا۔ بھارت نے جب بھی بلایا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ وہاں جا کر کھیلا۔ پاکستان نے کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ قربانی دی ہے اور ہم نے کبھی اپنی ٹیم کو بھارت جانے نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گیا
پاکستان اور بھارت کے تعلقات
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں، آپ جو مرضی کرلیں، پاکستان اور بھارت نے یہاں ہی رہنا ہے۔ میں بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کھیل کھیل ہی ہوتے ہیں، انہیں سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں۔ سندھ سے ہندو خاتون کو وزارت دی گئی جبکہ ڈاکٹر درشن لال ممبر سینٹ ہیں اور سندھ کا ڈپٹی سپیکر مسیحی برادری سے ہے۔
کرسمس کی تقریب
گورنر پنجاب نے اقلیتی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کی آمد پر کیک بھی کاٹا۔








