دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے سٹیشن کی تعمیر شروع

دبئی میں فضائی ٹیکسی سٹیشن کی تعمیر

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی

نئے سٹیشن کی تفصیلات

24 نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا کہ یہ ٹیکسی سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا، جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کر سکیں گی۔ اس سٹیشن کی گنجائش سالانہ 1 لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سوار ہونے اور اترنے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پر،پہلے چار ماہ شرح اوسطاً 8.67 فیصد رہی

خدمات کی شروعات

ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ ٹیکسی سٹیشن کا پہلا مرحلہ ڈاؤن ٹاؤن میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا۔ ان کے مطابق، یہ سٹیشن مستقبل میں تیز ترین مواصلاتی سہولتوں کو پورے تحفظ اور پائیداری کے ساتھ شکل دے گا، اور سفر چند منٹوں میں طے ہونے لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، چار نوجوان بازیاب

سفر کی مدت میں کمی

نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنے والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا۔ مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف دس منٹ تک طے ہوجائے گا۔

ٹیکسی کی گنجائش اور رفتار

ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے جمیرہ تک صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا، جو اس سے پہلے بذریعہ کار 45 منٹ میں ممکن ہوتا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...