مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
علاقائی مالیاتی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک
قیمتوں میں اضافہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 490 روپے سے 511 روپے پر چلی گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے جبکہ پرچون ریٹ 353 روپے کلو ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالوں پر10 سال کی پابندی
انڈوں کی قیمت میں تبدیلی
انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 334 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو، پرچون ریٹ 336 روپے کلو جبکہ گوشت 485 روپے کلو ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی قیمتوں کی جانچ
اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 520 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کے نرخ مختلف ہیں۔