کلینک آن ویل اینڈ فیلڈ ہاسپٹل، 148دن میں کتنے لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پنجاب میں عوامی خدمت کا نیا معیار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منفرد اور شاندار کلینک آن ویل اور فیلڈ ہاسپٹل پراجیکٹ نے صوبے کے 37 اضلاع میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس
علاج کی بلا معاوضہ سہولیات
تفصیلات کے مطابق، 148 دنوں میں ساڑھے 53 لاکھ سے زائد مریضوں کا دہلیز پر مفت اور بہترین علاج کیا گیا۔ کلینک آن ویل کی سروسز سے روزانہ اوسطاً 30 ہزار سے زائد مریض مستفید ہورہے ہیں۔ اس پروگرام میں طبی مشاورت، ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی میسر ہے۔ پنجاب بھر کے سیمی اربن اور گنجان علاقوں میں 202 کلینک آن ویل وین اور 42 الٹرا ساؤنڈ پلس وین سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور کے سیمی اربن اور گنجان آبادیوں میں 15 کلینک آن ویل اور 3 الٹرا ساؤنڈ گاڑیاں خدمت کے عمل میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے دوردراز علاقوں میں 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے فیلڈ ہسپتال سے علاج کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنےکا فیصلہ ،ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر
فیلڈ ہسپتال کی خدمات
فیلڈ ہسپتال کے ذریعے دیہات کے 1 لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ دوردراز دیہات کے 46 ہزار سے زائد افراد کو مفت ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ کی سہولت دی گئی۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل پراجیکٹس پر دیہات کے عوام اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا عزم
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سارے وسائل عوام پر ہی خرچ کریں گے۔ اچھا علاج، ادویات اور ٹیسٹ دیہات میں رہنے والوں کا حق ہے۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ ہر شہری کو دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا عہد نبھائیں گے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال پراجیکٹس کی ڈیلی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔