کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا
کراچی میں سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بتایا تھا کہ دہشت گرد اور پاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو ردعمل دیا گیا، رانا ثنا اللہ
عدالتی فیصلہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے باپ کی شادی شدہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم عبد الکریم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا میچ کھیلنے ساہیوال چلے آئے، میچ ہم ہار گئے اور وہ اپنا دل، تحریری امتحان کی چھٹی ملی، امتحان دے کر دل مطمئن تھا کہ یہاں سلیکشن ہو جائے گی.
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں سزا
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔ عدالت نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں، تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے۔ ایسے عناصر کو سزا دینا اشد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی
واقعہ کی تفصیلات
پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا کہ واقعہ جنوری 2022 کو پیش آیا تھا۔ ملزم نے شوہر اور بچوں کی عدم موجودگی میں گھر آکر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے 164 کے بیان میں بھی اپنے والد کو مورد الزام ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ملزم کا دفاع
دوران ٹرائل ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ ملزم نے الزام لگایا کہ داماد نے اپنی بیوی کے ذریعے اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پیسے نا دینے پر غلط الزام پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
ڈی این اے رپورٹ کا کردار
ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کے خلاف الزام کو ثابت کیا ہے۔ ایسی حرکات سے معاشرے میں خواتین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔








