ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
جن لوگوں سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے مگر آپ روحانی طور پر مدد لیں اور 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا وردی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال سے کچھ مخصوص عناصر کے اشاروں پر میری کردار کشی اور گالیاں دی جا رہی ہیں، شیرا فضل مروت
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ استخارے سے مدد لیں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو جائے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف توبہ اور صدقے سے کام ضرور لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جارحیت کے خلاف فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
جو بھی راستہ بند تصور ہو رہا ہے، وہ اب کھلنے کی اللہ کی طرف سے بڑی امید ہے۔ اب بہت کچھ انشاءاللہ بدلے گا اور بڑی امید ہے کہ آپ کے معاملات میں بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
اب زندگی لوٹ لوٹ کر آپ پر دوبارہ وہ وقت لا سکتی ہے جو کسی مقام پر پیچھے رہ گیا تھا اور شائد اس مقام پر عزت ملے جہاں آپ کے تصور میں بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپین میں 2 ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ اللہ آپ کی تمام مشکلات دور فرما دیں گے۔ اس وقت آپ کو جس بھی معاملات میں پریشانی آ رہی ہے وہ اسی حوالے سے لگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ جس بھی راستے پر سفر کررہے ہیں وہ خطرناک تو نہیں، اس بارے میں آپ ایک مرتبہ غور ضرور کریں۔ اگر ذرا سا خطرہ محسوس ہو رہا ہے تو فوراً واپسی کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی، طلال چوہدری
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
اللہ جو دے رہا ہے صبر شکر کرکے رکھ لیں اور نصیب سے زیادہ نہیں، وقت سے پہلے نہیں۔ یہ یاد رہے ان شاءاللہ وہ ضرور ملے گا جس کی خواہش کی جا رہی ہے وہ بھی جلد۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف دانستہ طور پر ایک منظم اور مسلسل پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یارمحمد خان نیازی
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ابھی وہ وقت شاہد نہیں آیا جو آپ چاہ رہے ہیں۔ اس لئے جو بھی مل جائے اس پر آمین کہہ لیں اور خاموشی سے اپنے مقصد کی طرف چلتے رہیں، جو نصیب میں ہے وہ تو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: 2 ایم پی ایز کا مشال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندہ بننے سے انکار
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
اب حالات بدل رہے ہیں اور اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ان کو آپ کے حق میں کردیں گے۔ لیکن اس کے لئے دل و دماغ کا صاف ہونا بے حد ضروری ہے، تو صبر سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ کو جس بات کا دکھ ہے، وہ معاملہ ان شاءاللہ ایک دن ضرور آپ کے حق میں ہوگا۔ آپ کی طرف سے جو بھی ان دنوں مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، یہ بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے: بلاول بھٹو زرداری
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
اللہ چاہے تو دنوں کو تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں کر دے مگر اس کی حکمت وہ ہی جانتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ یا کریم، یا سلام، یا مومن یا اللہ کا ورد دن میں 500 بار ضرور کریں۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
اللہ کے حکم سے صورتحال ضرور بدلے گی اور آپ کے حق میں جائے گی۔ تھوڑا سا انتظار کرلیں اور ان دنوں اپنے تمام رازوں کو جس قدر چھپا سکتے ہیں ضرور چھپا لیں۔








