توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج
اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ، ہنرمند پروگرام کے تحت 1لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم
عدالت کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں کی کیس سے بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کر دیا۔
پیش رفت کی تاریخ
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آٹھ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔








