پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی باولرز کی دھلائی کرنے والے میکسویل کا دلچسپ انکشاف
میکسویل کی شاندار کارکردگی
پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 19گیندوں پر 43رنز بنانے والے گلین میکسویل کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگ کے ہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، دو افراد جاں بحق
میچ کی توقعات
میچ کے بعد میکسویل نے انکشاف کیا کہ کچھ کھلاڑیوں نے میچ کے منسوخ ہونے کی توقع میں اپنے بیگز بھی پیک کر لیے تھے، اور جب میچ شروع ہوا تو تیار ہونے کے لیے جلدی کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر میں لرزہ خیز واقعہ: شوہر نے ساتھیوں سمیت جھونپڑی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر بیوی کو زندہ جلا دیا
میدان میں خوشی
انہوں نے کہا آج کھیل کر بہت مزہ آیا، ہمیں لگا تھا کہ ہم نے بورڈ پر کافی رنز لگا دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ میں تھوڑی نمی تھی جس کا فائدہ بولرز نے خوب اٹھایا اور شاندار گیندبازی کی۔
کامیابی کا کریڈٹ
انہوں نے کہا تمام کھلاڑیوں کو اس کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے۔








