ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی
کراچی میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کو شخصیات کے تنازع میں یرغمال نہ بنایا جائے: مولانا فضل الرحمان
سونے کی نئی قیمتیں
جیو نیوز کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4716 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے۔