دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی
متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی اسکیم
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب وقت برا چل رہا ہو تو اونٹ پر بیٹھے بندے کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے، بھارت کا طیارہ نہیں غرور زمین بوس ہوا ہے، اینکر کرن ناز
حکام کی اہم ہدایات
جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پیغام جاری کیا۔ ڈائریکٹر دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار مت کریں۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 12 دنوں میں ثابت ہو گیا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے وسائل کے ساتھ ایران کو جھکانے کیلئے تھے،میان جاوید لطیف
رعایت کے اختتام کی معلومات
لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین وطن سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ بھی مہنگے ہوجائیں گے، وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مصدق ملک سے سائی ٹیک ڈپلُو ہب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکسس روئگ کی ملاقات
ویزا ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔
خصائص اور فوائد
ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر دی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔








