بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

نماز جنازہ کی ادائیگی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود وہ 5 اقدامات جو اب بھی برقرار ہیں
شرکاء کی موجودگی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال، فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب کے دوران دولہا غائب، کئی مہینوں بعد سراغ ملا تو ایسا انکشاف کہ دلہن کی ساری خوشیوں پر پانی پھر گیا
آرمی چیف کا بیان
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔