مسجد، مدرسہ اور قرآن کے طلباء کے لئے’ قرآن ریکارڈ‘
قرآن ریکارڈ: طلباء کی تعلیمی پیشرفت کو ٹریک کرنے کا جدید طریقہ
کراچی (پ ر ) قرآن ریکارڈ طلباء کی قرآن پاک کی تعلیم، چاہے وہ قاعدہ، ناظرہ یا حفظ سیکھ رہے ہوں، ان کی تعلیمی پیشرفت کو آسانی سے ٹریک کرنے کا ایک جدید اور آسان ذریعہ ہے۔ یہ نظام مساجد، مدارس، اسلامی سکولز، نجی اساتذہ یا خاندانی سطح پر قرآن سیکھنے والے طلباء کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں تجزیہ کرنے، انفرادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، والدین، اساتذہ اور ادارے کی انتظامیہ کو طلباء کی تعلیم میں شمولیت فراہم کرنے اور قرآن پاک کی تکمیل کے لئے بہتر منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، قرآن ریکارڈ سے طلباء کے ان شعبوں کی جلد نشاندہی ممکن ہے جہاں اضافی مدد کی ضرورت ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایشیا ءمیں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ہے:این ایف ای ایچ کے تحت چھاتی کے سرطان پر آگاہی سیمینار
روایتی طریقے اور ان کے مسائل
قرآنی تعلیم پر مختلف ممالک میں تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ بہت سے ادارے اب بھی پرانی طریقے، جیسے قرآن پر براہ راست نشان لگانا یا کاغذی ڈائری میں حاضری درج کرنا، استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ان روایتی طریقوں کے سبب مجموعی کارکردگی کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے، خصوصاً ان اداروں میں جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ ان طریقوں کے ذریعے والدین کی شمولیت بھی محدود رہتی ہے، ہوم ورک اور حاضری کی نگرانی مشکل ہوتی ہے، اور قرآن کی تکمیل کے لئے مربوط منصوبہ بندی کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ قرآن ریکارڈ ایک مفت ڈیجیٹل ٹول کی صورت میں ان مسائل کا حل پیش کرتا ہے جو اساتذہ، والدین اور انتظامیہ کو ہر طالب علم کی قرآن کی تعلیم کی آسان اور مؤثر انداز میں نگرانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوتے پوتیوں میں چھپ کر ٹافیاں اور سوڈا بانٹنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندان
قرآن ریکارڈ کی تخلیق اور مقبولیت
قرآن ریکارڈ کو فیڈری کنسلٹنگ سروسز (Fedri Consulting Services) نے تیار کیا ہے، جو کہ کینیڈا اور امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے اور یہ جلد ہی تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ سکول مینجمنٹ ایپلی کیشنز میں 12 سالہ تجربے کے ساتھ، فیڈری نے قرآن ریکارڈ کو گزشتہ سال رمضان المبارک میں لانچ کیا۔ لانچ کے ایک سال سے بھی کم وقت میں یہ پلیٹ فارم ہر ہفتے لاکھوں ریکارڈز کو ٹریک کر رہا ہے، اور ہزاروں طلباء، والدین اور اسکولز اس کو کینیڈا، امریکہ، بھارت اور دیگر ممالک میں فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا
طلباء کے لیے خصوصی خصوصیات
قرآن ریکارڈ خاص طور پر مساجد، مدارس، اسلامی سکولز، نجی قرآن اساتذہ اور خاندانوں کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے طلباء یا فیملی ممبرز کی قرآن سیکھنے میں پیشرفت کو ٹریک کر سکیں۔ قرآن کے طلباء کے لئے قرآن ریکارڈ ہمیشہ مفت ہے، بغیر کسی ٹرائل پیریڈ کے، اور اس میں کوئی اشتہارات، تصاویر، ویڈیوز یا سوشل میڈیا کا کوئی مواد شامل نہیں جو توجہ ہٹانے کا باعث بنے، یہ قرآن کی تعلیم کے لئے ایک سادہ اور متوجہ ٹول ہے۔ قرآن ریکارڈ اس وقت اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جبکہ عربی اور دیگر زبانیں جلد شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم کے حصول میں مشکلات
ایپ کی خصوصیات
یہ ایپ گوگل پلے سٹور پر "QuranRecord" کے نام سے دستیاب ہے۔ یہ پلیٹ فارم قرآن کی تعلیم اور تدریس میں مدد فراہم کرنے والی متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے، جن میں شامل ہیں:
- فری قرآن سٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم
- روزانہ کی تلاوت کا ریکارڈ
- والدین کے لئے پیشرفت کے نوٹیفکیشنز
- حاضری کی نگرانی
- روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹس کا اجراء
- امتحانات کا انعقاد
- ہوم ورک ٹریکنگ
- سکول اور کلاس کے جامع اعداد و شمار
- کلاس میں انفرادی کارکردگی کا تجزیہ
- طلباء کی پیشرفت کا اے آئی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم
- ہر طالب علم کے ریکارڈ تک فوری رسائی
- طلباء کی مشکلات کے بارے میں انتظامیہ کو الرٹس
- والدین کے لئے فیس کی یاددہانی
- والدین کے ساتھ براہ راست رابطہ اور بہت کچھ
یہ بھی پڑھیں: جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں
رابطہ معلومات
قرآن ریکارڈ رجسٹریشن سے پہلے ہر مسجد، مدرسہ اور سکول کی تصدیق کے عمل میں خاص خیال رکھتا ہے تاکہ ایک قابل اعتماد کمیونٹی کو قائم رکھا جا سکے۔ اپنے ادارے کی رجسٹریشن یا کسی بھی قسم کی تربیت کے لئے ہم سے ای میل، کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی
ہماری خدمات کا فائدہ اٹھائیں
انفرادی طورپر اساتذہ یا کوئی شخص آسانی سے ایک نیا گروپ بنا سکتاہے، ممبرز کو شامل کر سکتاہے، اور قرآن ریکارڈ پر روزانہ کی پیشرفت کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
رابطے کی معلومات
Website: https://www.quranrecord.com
Email: [email protected]
WhatsApp Group: https://www.quranrecord.com/wa
Facebook Page: www.quranrecord.com/fb
Call/WhatsApp us at +1 905 923 3374