گوجرخان میں نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل
راولپنڈی میں قتل کا معمہ حل
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل پل کے نیچے سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل کرلیا اور قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون سازی کا یہ طریقہ کار درست نہیں، مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کونین زہرہ، اس کی والدہ معروف، عاصم اور فیاض شامل ہیں۔ ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر چکوال میں گھر بلا کر مقتول قیصر کو نشہ آور مشروب پلایا اور تشدد کرکے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان
لاش کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کی لاش گوجر خان میں پل کے نیچے پھینک دی تھی۔ تاہم، ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی شاباش اور قانونی کارروائی
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور گوجرخان پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔