پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز، کرکٹ شائقین کےلیے بری خبر
پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی 20 میچ
کنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی نمبر 804 کی تصاویر کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی
موسمی حالات
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے اہم میچ کے دوران 4 سے 6 فیصد تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح کے اوقات میں بارش کا امکان تیس فیصد تک ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق سڈنی میں دن بھر بادلوں کی انکھ مچولی جاری رہے گی اور ہفتے کے روز اکتیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتے رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 سے 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔