زندگی کا بھروسہ نہیں، ہو سکتا ہے کہ میرے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں، عامر خان کی دلچسپ گفتگو
عامر خان کے نئے پروجیکٹس کا اعلان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بیک وقت چھ پروجیکٹس شروع کیے ہیں، ممکن ہے کہ یہ ان کے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں۔ زندگی پر بھروسہ نہیں کر سکتے، ممکن ہے ہم کل مر جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، ملزم کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارج
کورونا کے دوران اداکاری ترک کرنے کا سوچا
59 سالہ عامر خان نے کورونا وائرس کے عروج کے زمانے میں اداکاری ترک اور بالی ووڈ چھوڑنے پر غور کیا تھا لیکن ان کے خاندان نے انہیں اس معاملے پر نظر ثانی پر راضی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے، وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کا اثر
2022 میں ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کو پذیرائی نہ ملنے پر انہوں نے بریک لینے اور خاندان کی جانب توجہ دینے کا فیصلہ کیا اور جب ان کی فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی ہوئی تو انہوں نے چھ نئے پروجیکٹس لیے ہیں۔
کیریئر کے آخری سالوں کا احساس
دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے یہ ان کے کیریئر کے دس فعال سال ہوں، کیونکہ ہم کل مر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے اس سے قبل کبھی بھی اکٹھے چھ پروجیکٹس نہیں لیے، اور یہ فیصلہ اس احساس پر کیا کہ ممکن ہے کہ یہ ان کے فعال کیریئر کے آخری دس برس ہوں۔








