حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے قیمتوں کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے، مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔