ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقے کا عمل جاری رکھیں اور زبان کے استعمال میں اچھے الفاظ کا استعمال کریں کسی جگہ اللہ پاک کو ناراض نہیں کرنا اور کوشش کرنی ہے نماز پر توجہ بھی برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کے کالے قانون کو مسترد کردیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے ایک غلط فیصلے ے بڑا نقصان ہو سکتا ہے، اس لئے جو بھی قدم اٹھائیں وہ نہایت سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ خاص طور پر اپنوں سے معاملات کو چھپا کر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ اور عاصم کی نئی تصاویر نے پھر سے ڈیٹنگ کے اشارے دے دیئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صرف اللہ نہ چاہے تو کوئی بھی آپ کا کچھ ہیں بگاڑ سکتا اور آپ بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ بہت سفر مشکل کاکاٹا ہے اب اللہ ضرور آپ کو تمام پریشانیوں سے نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لیے ظہرانہ، مٹھائی اور عیدی بھی دی گئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دن لوٹ کر دوبارہ آپ کے پاس آ رہے ہیں۔ آپ کو اب ان کی قدر کرنی ہوگی اور جس بھی معاملات میں خطرات محسوس کررہے تھے۔ انشاءاللہ اس سے نکل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اوئے سپ بند دوکان کے شیڈ کے نیچے بیٹھے چار پانچ بندے بھاگ اٹھے اور کئی سو میٹر بھاگتے ہی رہے، حماقتوں کو یاد کرتے ہیں تو خوب ہنسی آتی ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ نے ان دنوں صرف بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھنی ہے امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اور زندگی آگے بڑھانے کے شاندار موقع بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
سورئہ قلم کی آخری دو آیات ہر روز صبح و شام ضرور پڑھا کریں۔ آپ جو نحوست اور بندش وغیرہ محسوس کررہے ہیں، انشاءاللہ اس سے آزاد ضرور ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک وہیلز – لوکل آٹوموبائل کی دنیا میں نیا انقلاب
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ سے خیر کی دعا کریں اور کسی معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ وہ سب ٹھیک کر دے گا اور آپ کی زندگی کی تکلیفوں کا ازالہ بھی فرما دے گا، انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: ویتنام میں پہلی ہائی سپیڈ ریلوے لائن کی تعمیر شروع،کتنی طویل اور کب مکمل ہو گی ؟ جانیے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب اپنے لئے نیا قدم اٹھانے کا وقت آ گیا ہے اگر زندگی میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو کچھ فیصلے ضروری کرنا ہوں گے۔ صاحب اولاد ان پر خاص نگرانی ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں اچھے دن ضائع ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ نقصان پرنقصان برداشت کررہے ہیں۔ غور کریں حالات کا جائزہ لیں ابھی اردگرد بہت کچھ پڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق، ایک لاپتا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس قسم کے حالات کا سامنا رہا ہے وہ سخت تھے مگر اب ایسا اللہ نے چاہا تو نہیں ہوگا۔ بالکل پریشان نہ ہوں اور اپنے لئے انشاءاللہ اچھی خبریں سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے، صدر آصف علی زرداری
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بندش یا جادوٹونہ محسوس کررہے ہیں وہ انشاءاللہ آزاد ہوں گے اور اس کا اندازہ کوئی اہم خوشخبری ملنے سے ہو جائے گا، اب حالات بدل رہے ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اللہ کے حکم سے ایک اچھا دن ہی ثابت ہوگا۔ کل تک جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اب اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ شاید ایک بند راستہ کھلتا دکھائی بھی دے۔








