حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے
بے دردی سے قتل کے بعد اقدام
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سسرالیوں نے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔ خون کا رشتہ سفید ہوگیا اور ساس مقتولہ کی سگی خالی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
پتہ چلنے پر قانونی کارروائی
بیٹی سے کئی روز تک فون کرنے کے باوجود رابطہ نہ ہونے پر اس کے والد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی اور بیٹی کے سسرالیوں پر شک کا اظہار کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
معلومات اور تفصیلات
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل اپنے خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور اس وقت 9 ماہ کی حاملہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی رونقیں آج سے قذافی سٹیڈیم میں نظر آئیں گی
قتل کی منصوبہ بندی
زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی۔ تاہم، پھر ساس اور نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔ ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور اس کو اکاؤنٹ میں پیسے بھی بھیجتا تھا، جو اس کے لیے ناقابل برداشت تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی
ملزمان کی گرفتاری
ملزمہ صغراں نے بہو کے کردار پر انگلی اٹھائی اور جادو ٹونے کا الزام بھی لگایا، تاہم طلاق دلوانے میں ناکامی پر بیٹی یاسمین کے ساتھ مل کر زارا کے قتل کا منصوبہ بنا لیا۔ ساس نے اپنے ایک رشتے دار نوجوان نوید کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسا دے کر قتل کے لیے آمادہ کیا۔ ملزمان نے زارا کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد چہرے کو جلا کر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف جنرل سٹاف محمد اویس دستگیر کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے بیجنگ میں ملاقات
سٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ
پولیس نے محلے اور بازار کی سی سی ٹی وی تحویل میں لے لی، جس سے نوید اور ملزمہ صغراں کے ٹوکہ اور چھری خریدنے کی تصدیق ہوگئی۔
مقتولہ کی یادیں
واضح رہے کہ مقتولہ ڈھائی سالہ بیٹے کی ماں تھی۔