بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
فیصل قریشی اور اہلیہ کی تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اداکار اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ثنا فیصل نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں شوہر انہیں بوسہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت، جنگ بندی کا خیرمقدم
سالگرہ کی ویڈیو اور کیپشن
اداکار کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج ان کی سالگرہ ہے اور وہ ویڈیو میں بناؤ سنگھار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مختصر ویڈیو میں فیصل قریشی آکر اہلیہ کو گال پر بوسہ دے کر انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
مداحوں کا ردعمل
شوہر کی جانب سے بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے پر جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کی جوڑی کو اچھا قرار دیا، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ بوسہ دینے کی ویڈیو کو شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی
پرائیویسی کے مسائل
سوشل میڈیا صارفین نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ پھر یہی اداکار شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی اور پرائیویسی کا خیال نہیں کیا جاتا۔ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے ایسے ذاتی کاموں کو اپنے گھر کے کمرے تک محدود رکھیں۔
شرمناک عمل کی تنقید
مداحوں نے فیصل قریشی کی جانب سے اہلیہ کو بوسہ دینے اور پھر اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عمل کو شرمناک بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کچھ افراد نے ان کے عمل کو ’بے غیرتی‘ بھی قرار دیا۔








