9 مئی حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے: عطاءاللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی اہم گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سانحہ 9 مئی اور سی سی ٹی وی شواہد سے متعلق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے اہم گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزاب پلا دیا

9 مئی کے حملوں کے شواہد

وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ تحریک انتشار کے لوگ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی رٹ لگاتے رہے کہ ہمارے لوگ نہیں تھے۔ ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، تحریک انتشار کے سرکردہ رہنما 9 مئی کے حملوں میں ملوث تھے، پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لیے ہدایات دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024 جاری

سی سی ٹی وی فوٹیج کے شواہد

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کیے، شہداء کی یادگاریں مسمار کیں، 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھے۔ انتشار اور فساد پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، لوٹ مار کرنا، چوری چکاری کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد سامنے لاﺅ، تمام شواہد آپ کے سامنے ہیں۔

قوم سے معافی اور انصاف کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حواری قوم سے معافی مانگیں گے؟ قومی تشخص اور دفاعی تنصیبات کو جو نقصان پہنچایا گیا، کیا یہ اس کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہیں؟ میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مکروہ حرکت نہ کر سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...