بہو کی لاش کے ٹکڑے کروانے کے لیے ساس نے ملزم کو کتنے پیسے دیے؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
سیالکوٹ میں بہو کے قتل کا ہولناک واقعہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سگی خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں ملزمہ کے چچا زاد بھائی نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ
پولیس تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری
پولیس کے مطابق ساس ملزمہ صغراں نے دوران تفتیش بتایا کہ نوید نے لاش کے ٹکڑے کیے۔ ملزم نوید کو ملزمہ نے قتل سے پہلے آن لائن 10 ہزار روپے منتقل کیے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سگی خالہ نے بہو کو قتل کر کے لاش جلانے کے بعد اس کے ٹکڑے کر کے نالے میں بہا دیے تھے۔ مقتولہ کی ساس، نند یاسمین، نند کا بیٹا اور لاہور کے رہائشی نوید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا عزم ہے کہ ہر نوجوان کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی ہنر ضرور ہو، وزیراعلیٰ مریم نواز
جرم کا اعتراف اور شواہد
ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا، آلہ قتل اور مقتولہ کے دو موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا
پیش آمدہ واقعات کی تفصیل
ڈیڑھ ماہ پہلے زارا پاکستان آئی تو ماں بیٹی نے لاہور کے رشتہ دار نوجوان نوید کو اٹلی بھجوانے کا کہہ کر ساتھ ملا لیا۔ ملزمان نے زارا کو پہلے چہرے پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کیے۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے چہرے کو آگ سے جلا دیا۔ لاش پانچ بوریوں میں ڈال کر ملزم نوید واپس لاہور چلا گیا۔
پولیس کی کارروائی
ملزمہ صغراں نے بیٹی اور نواسے کی مدد سے بوریاں نالے میں پھینکیں۔ زارا کے والد نے پولیس کو بیٹی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزمہ کے نواسے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے سارا سچ اگل دیا۔








