کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

مشی خان کا اہم پیغام

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی اور انتہائی خاص ویڈیوز اور تصاویر کسی بھی صورت میں اپنے مرد ساتھیوں کو نہ بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے پاکستان میں ہر دل خوش اور ہر چہرہ مسکراتا نظر آئے:وزیر اعلیٰ کا “مہربانی” کے عالمی دن پر پیغام

نئے ٹرینڈ پر تشویش

مشی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں وہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے والے ٹرینڈ پر بات کرتی دکھائی دیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرز کی انتہائی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟

حکومت سے اپیل

مشی خان نے ویڈیوز کے لیک ہونے کے ٹرینڈ کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) اور دوسرے حکومتی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین اور ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی بھی صورت میں کسی کی فرمائش پر اپنی ذاتی ویڈیوز، معلومات اور تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہونے والے شوہر کے ساتھ بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیں، انہیں اپنے کسی ساتھی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

نتائج و اثرات

مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں، اس لیے ایسا قدم نہ اٹھائیں۔ اداکارہ نے ٹک ٹاکرز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے ساتھی اور یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر نہ بھیجیں، اپنی ذات اور پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...