ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے
مصنف اور ترجمہ
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 51
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترامیم منظور کی نہیں گئیں، منظور کرائی گئی ہیں،اخترمینگل
تشہیری اثرات
علاوہ ازیں ٹیلی ویژن پر آنے والے اشتہارات آپ کے اس انداز فکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اور مرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ ان میں سے اکثر اشتہارات صنعت کاروں کی طرف سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی کوشش ہوتی ہے اور اس نظریے کو تقویت پہنچاتے ہیں کہ دوسرے لوگوں کا نظریہ اور انداز فکر آپ کے نظریے اور طرز عمل سے بہت ہی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ اوربلاول بھٹو کی شدید مذمت
دوستوں کی گفتگو
آپ کے گھر آتے ہوئے دو دوستوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر غور کریں:
پہلا دوست: (ہوا میں سے کچھ سونگھتے ہوئے) نہایت ہی مایوسانہ لہجے میں "پیارے گزشتہ رات تلی ہوئی مچھلی!"
دوسرا دوست: "(اسی طرح مایوسانہ اور افسردہ لہجے میں): میں دیکھ رہا ہوں کہ جارج ابھی تک سگریٹ پی رہا ہو گا۔"
آپ: بہت افسردہ دکھائی دے رہے ہیں جیسے آپ کا دل زخمی ہو کیونکہ دونوں دوست آپ کے گھر میں بیٹھے دونوں طرح کی خوشبو اور بو کے متعلق نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نفسیاتی پیغام
نفسیاتی پیغام: جو لوگ آپ کے متعلق سوچتے ہیں، وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے جو آپ اپنے متعلق سوچتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ اپنے دوستوں کو خوش نہیں کرتے تو پھر لازمی طور پر آپ کمتر اور گھٹیا محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے کی ٹرمپ کی فتح بارے پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی
دیگر مناظر
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل دو مناظر ملاحظہ فرمایئے اور پھر ان میں پوشیدہ پیغامات کو سمجھیے:
1: مچھلی کھانے کی ایک دعوت کے دوران ایک خاتون بیرے ایک مہمان کے گلے میں بب باندھ رہی ہے کیونکہ اس دعوت میں اپنے گلے میں بب باندھنا ضروری ہے۔ اس مہمان کی بیوی اس خاتون بیرے کی طرف سے توجہ نہ حاصل کر سکنے کے باعث شرم سے پانی پانی ہو رہی ہے۔
2: ایک خاتون یہ سوچ سوچ کر خوف کے مارے سمٹی جا رہی ہے کہ اس کے دوست اس کی تھیلے نما پتلون کے متعلق کیا سوچیں گے۔ اس لیے مجھے ان کی خوشامد اور چاپلوسی کرنا چاہیے تاکہ وہ میرے متعلق صحیح محسوس کریں۔
تشہیری حکمت عملی
منہ کی بدبو دور کرنے، ٹوتھ پیسٹ اور مختلف اقسام کی خوشبویات کے اشتہارات ان نفسیاتی پیغامات سے بھرپور ہوتے ہیں کہ آپ کو ان مصنوعات کے تیارکنندگان کی مرضی اور خواہش کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور ان کی مصنوعات خرید لینی چاہئیں۔ اشتہارات دینے والے اس قسم کی چالبازیاں کیوں اختیار کرتے ہیں؟ یہ لوگ اس لیے یہ چالبازیاں اختیار کرتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ یہ چالبازیاں کارآمد ثابت ہوں گی، پھر وہ اپنی مصنوعات فروخت کر دیتے ہیں۔ انہیں یہ علم ہوتا ہے کہ لوگ ان کے اشتہارات کو ماننے اور قبول کرنے کی ضرورت میں مبتلا ہیں اور یہ مشتہرین لوگوں کی اس "ضرورت" سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔