دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو سٹاک کا منفرد پروگرام متعارف کرو ادیا ، کیسے اپلائی کرنا ہے ؟ جانیے.

پنجاب کی دھی رانی کا شاندار منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی دھی رانی نے دیہات کی ماؤں اور بہنوں کے لیے شاندار منصوبہ متعارف کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید کتنے روز رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
وزیر اعلیٰ کا منفرد پروگرام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کے لیے منفرد پروگرام کے تحت دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب میں 11 ہزار نادار خواتین کے لیے 2 ارب روپے کا تاریخی پیکیج مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے، حافظ نعیم الرحمان
فائدے اور سہولیات
ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسوں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے سیکیورٹی انتظامات، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور سیکرٹری داخلہ ننکانہ صاحب پہنچ گئے
لائیوسٹاک پراجیکٹ اور مقاصد
لائیوسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیواسٹاک پراجیکٹ کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے خیالات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات کی خواتین کو لائیوسٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔ لائیوسٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف پورا ہوگا۔