عاقب جاوید وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر
عاقب جاوید وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو عبوری مدت کے لیے وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ایکس پیغام پر علی محمد خان کا جواب، بھارت کے خلاف قوم متحد
اعلامیہ کی تفصیلات
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو چمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد تک عبوری مدت کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری ایران امریکہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی صیہونی سازش ہے، خواجہ سعد رفیق
مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس دوران مستقل ہیڈ کوچ کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا، جو چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گی۔
پچھلے کوچی کی تبدیلی
یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے پچھلے ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔








