عاقب جاوید وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر
عاقب جاوید وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو عبوری مدت کے لیے وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس تشدد سے دلبرداشتہ شخص پرُاسرار طور پر جھلس گیا، پولیس والے زخمی شخص کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اعلامیہ کی تفصیلات
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو چمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد تک عبوری مدت کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے
مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس دوران مستقل ہیڈ کوچ کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا، جو چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گی۔
پچھلے کوچی کی تبدیلی
یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے پچھلے ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔








