بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل واوڈا، شیخ رشید، صداقت عباسی کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری ہونے کا تحریری فیصلہ کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صداتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کیخلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ہزار سے بارہ سو کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، دلچسپ بات نوٹ کی گئی کہ ہزار سے 12سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا جدید ترین میزائل شکن نظام ‘تھاڈ’ اسرائیل میں نصب
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ مدعی مقدمہ کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا۔ بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں کفن ختم
ملزمان کی رہائی
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادوسیم اور اسد قیصر کو 24 فروری 2024 کو کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم، اسد قیصر کو بھی بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے کا پس منظر
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی ودیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اگست 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔