کنوارے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں یا شادی شدہ؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا
تحقیق کا خلاصہ
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6338 افراد کو شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر کم سے کم دنوں میں زیادہ وزن کم کرنے کا ٹرینڈ، ماہرین نے خبردار کردیا
تحقیق کا مقصد
جیو نیوز کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ شادی سے لوگوں کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شادی کے تعلق اور جذباتی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کب شروع ہوگی؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا
شرکاء کی تقسیم
ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا:
- پہلا گروپ شادی شدہ جوڑوں پر مشتمل تھا،
- دوسرا گروپ کنوارے افراد،
- تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو شادی کرنا چاہتے تھے مگر انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف
جذباتی صحت کا جائزہ
محققین کی جانب سے ان افراد کی جذباتی صحت، زندگی پر اطمینان، خوشی اور امید وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی سے جذباتی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
نتائج
محققین کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد لوگوں میں مثبت جذبات کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔








