حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے
بھکاریوں کے خلاف حکومت کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے 4300 بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی، جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میلاد مصطفی ﷺ: ایمان، تاریخ اور ہماری ذمہ داری
باہمی امور پر تبادلہ خیال
جیو نیوز کے مطابق، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ دیگر موضوعات میں پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ تربیت کے حوالے سے بات چیت بھی شامل تھی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی، جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
بھکاریوں کی سرکوبی
پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں اور سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن،مزید 17خارجی ہلاک
کریک ڈاؤن اور قیدیوں کا تبادلہ
محسن نقوی نے بتایا کہ ملک بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
سعودی شہریوں کے لیے ویزا کی قید نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں ہے، وہ جب چاہیں آئیں۔








