آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا
آرمی چیف کا بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات سمگلنگ کیس؛ سپریم کورٹ کا ملزم کو ضمانت دینے سے انکار
نمائش کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمائش میں 557 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں 333 بین الاقوامی اور 224 ملکی نمائش کنندگان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب
بین الاقوامی مندوبین کی شرکت
آئی ایس پی آر کے مطابق 36 ممالک کے نمائش کنندگان نے سٹال لگائے، 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیرملکی مندوبین شریک ہیں، جنہوں نے پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیرملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین سے گفتگو بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز 2024، 22 نومبر 2024 تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی
آرمی چیف کا پرتپاک استقبال اور نئی ٹیکنالوجی
اس سے قبل آرمی چیف کی کراچی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ نمائش میں گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین یو اے وی شہپر تھری (Shahpar-III) کا افتتاح بھی کیا گیا۔

شہپر تھری کی خصوصیات
آئی ایس پی آر کے مطابق شہپر تھری میزائل اور تارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نمائش میں بغیر پائلٹ طیارہ شہپر 3 توجہ کا مرکز رہا۔ شہپر تھری 35 ہزار فٹ کی بلندی پر 24 گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔









