شیر افضل مروت کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
پشاور میں شوکت یوسفزئی کا بیان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شیر افضل مرت کو پارٹی میں آئے کچھ وقت ہوا ہے۔ اگر ہماری پرفارمنس نہ ہوتی تو خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ نہ ملتا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 2026 سے غیر ملکیوں کے لیے پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع
کے پی کے عوام کا اعتماد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کے پی کے عوام نے ہمیں ان حالات میں کامیاب کرایا جب ہمارے پاس انتخابی نشان تک نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا
شیرافضل مروت کی حیثیت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیر افضل کسی اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہوئے تو وہ کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کو عملی باتیں کرنی چاہئیں۔
تبصرہ کرنے سے گریز
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ وہ شیر افضل کی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔








